احادیث · 8 حدیث

آپ ﷺ کا کھانا پینا

  1. رسول اللہ ﷺ نے ایک یہودی سے کچھ غلہ خریدا اور اس کے پاس لوہے کی ایک زرہ گروی رکھی۔صحیحمتفق عليه
  2. رسول الله ﷺ مسلسل کئی راتیں بھوکے گزارتے اور ان کے اہل و عیال کو رات کا کھانا میسر نہیں ہوتا اور اکثر ان کے کھانے میں جَو کی روٹی ہوتی۔صحیحرواه الترمذي وابن ماجه وأحمد
  3. رسول اللہ ﷺ کا دایاں ہاتھ وضو اور کھانا کھانے کے لیے اور بایاں ہاتھ قضائے حاجت اور ان چیزوں کے لیے ہوتا تھا جن میں گندگی ہوتی ہے۔صحیحالحديث الأول: رواه أبو داود وأحمد. الحديث الثاني: رواه أبو داود وأحمد
  4. رسول اللہ ﷺ کے پاس پانی ملا ہوا دودھ لایا گیا۔ آپ ﷺ کی دائیں طرف ایک اعرابی تھا اور بائیں طرف ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے۔ آپ ﷺ نے پی کر اسے اعرابی کو دے دیا اور…صحیحمتفق عليه
  5. رسول اللہ ﷺ تین سانس میں پانی پیتے تھے۔صحیحمتفق عليه
  6. میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ سرین کے بل بیٹھے دونوں زانوں کھڑے کیے کھجوریں کھا رہے تھے۔صحیحرواه مسلم
  7. میں نے رسول اللہ ﷺ کی آواز میں کمزوری محسوس کی ہے۔ میرے خیال میں آپ ﷺ بھوکے ہیں۔ تو کیا تمہارے پاس کھانے پینے کی کوئی چیز ہے؟ انھوں نے کہا: ہاں۔صحیحمتفق عليه
  8. اگر تمہارے پاس مشکیزے میں رات کا پانی ہے تو لاؤ ورنہ پھر ہم منہ لگا کر ہی پانی پی لیتے ہیں۔صحیحرواه البخاري

→ تمام احادیث اور موضوعات

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔