احادیث · 34 حدیث

کھانے پینے کے آداب

  1. رسول اللہ ﷺ جب کھانا کھالیتے تو آپ ﷺ (آخر میں) اپنی تین انگلیوں کو چاٹ لیا کرتے تھے۔صحیححديث أنس رواه مسلم. حديث جابر رواه مسلم
  2. تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرتے وقت دائیں ہاتھ سے اپنے عضوِ مخصوص کو نہ پکڑے اور نہ قضائے حاجت کے بعد اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کرے اور نہ (پانی پیتے وقت) برتن…صحیحمتفق عليه
  3. ہر پینے والی چیز جو نشہ آور ہو، حرام ہے۔صحیحمتفق عليه
  4. شراب کی حرمت نازل ہوئی تو اس وقت یہ ان پانچ چیزوں سے تیار کی جاتی تھی: انگور، کھجور، شہد، گندم اور جَو سے۔صحیحمتفق عليه
  5. یہ شخص ہمارے ساتھ چلا آیا ہے، اگر آپ چاہیں تو اسے اجازت دے دیں اور اگر چاہیں تو یہ واپس چلا جائےصحیحمتفق عليه
  6. میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ تین انگلیوں سے کھانا کھایا کرتے تھے اور جب کھانے سے فارغ ہوتے تو انھیں چاٹ لیا کرتے تھے۔صحیحرواه مسلم
  7. اللہ تعالی بندے کی اس بات سے خوش ہوتا ہے کہ وہ کھانا کھائے اور اس پر اللہ کی تعریف کرے یا پانی پیے اور اس پر اللہ کی تعریف کرے“۔صحیحرواه مسلم
  8. بچے! بسم اللہ پڑھ لیا کرو، داہنے ہاتھ سے کھایا کرو اور اپنے سامنے سے کھایا کرو۔صحیحمتفق عليه
  9. جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے، تو اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور جب تم میں سے کوئی شخص کوئی چیز پیے تو اپنے دائیں ہاتھ سے پیے۔ کیوں کہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے…صحیحرواه مسلم
  10. ایک آدمی نے اللہ کے رسول ﷺ کے پاس بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا۔ لہذا آپ نے اس سے کہا : "اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ"۔ لیکن اس نے جواب دیا : میں (دائیں ہاتھ سے) کھا…صحیحرواه مسلم
  11. رسول اللہ ﷺ نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں نکالا، اگر آپ ﷺ کو وہ اچھا لگتا تو کھا لیتے اور اگر ناپسند ہوتا تو چھوڑ دیتے تھے۔صحیحمتفق عليه
  12. میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا۔صحیحرواه البخاري
  13. رسول اللہ ﷺ نے برتن میں سانس لینے یا پھونک مارنے سے ممانعت فرمائی ہے۔صحیحرواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد والدارمي
  14. جب تم میں سے کوئی کھانا کھا چکے، تو اپنے ہاتھ کو نہ پونچھے، یہاں تک کہ اس کو خود چاٹ لے یا کسی اور کو چٹا دے۔صحیحمتفق عليه
  15. شیطان اپنے لیے ایسے کھانے کو حلال کرلیتا ہے کہ جس پر اللہ کا نام نہ لیا جائے چنانچہ شیطان اس لڑکی کو لایا تاکہ وہ اپنے لیے کھانا حلال کرے تو میں نے اس لڑکی کا…صحیحرواه مسلم
  16. اگر اس نے بسم اللہ پڑھی ہوتی تو وہ تمہارے لیے کافی ہو جاتا۔صحیحرواه الترمذي وابن ماجه وأحمد
  17. اپنا کھانا اکٹھے ہو کر کھایا کرو اور اللہ کا نام لیا کرو، اس میں تمہارے لیے برکت ڈال دی جائے گی۔حسنرواه أبو داود وابن ماجه وأحمد
  18. دو کھجوروں کو ایک ساتھ ملا کر نہ کھاؤ کیونکہ نبی کریم ﷺ نے دو کھجوروں کو ایک ساتھ ملا کر کھانے سے منع کیا ہے۔ پھر فرمایا : سوائے اس صورت کے، جب اس کو کھانے…صحیحمتفق عليه
  19. قوم کے ساقی کو سب سے اخیر میں پینا چاہیے۔صحیححديث أبي قتادة -رضي الله عنه-: رواه مسلم. حديث ابن أبي أوفى -رضي الله عنه-: رواه أبو داود وأحمد
  20. میں نے نبی ﷺ کو زمزم کا پانی پلایا۔ تو آپ ﷺ نے کھڑے ہو کر پیا۔صحیححديث ابن عباس -رضي الله عنهما-: متفق عليه. حديث النزال -رضي الله عنه-: رواه البخاري. حديث عبد الله بن عمرو -رضي الله عنهما-: رواه الترمذي وأحمد
  21. ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں چلتے ہوئے کھا لیا کرتے تھے اور کھڑے ہی پانی پی لیا کرتے تھے۔صحیحرواه الترمذي وابن ماجه وأحمد
  22. تم میں سے کوئی کھڑا ہو کر ہر گز نہ پیے۔صحیحرواه مسلم
  23. تم میں سے کوئی بھی کھڑے ہو کر نہ پیے اور اگر بھول کر پی بیٹھے، تو قے کر دےصحیححديث أنس رضي الله عنه: رواه مسلم. حديث أبي هريرة رضي الله عنه: رواه مسلم
  24. رسول اللہ ﷺ نے مشکیزے اور گھڑے کو منہ لگا کر اُن سے پانی پینے سے منع فرمایا۔صحیححديث أبي هريرة رضي الله عنه: رواه البخاري حديث ابن عباس رضي الله عنهما:متفق عليه
  25. رسول اللہ ﷺ نے مشکوں کا منہ موڑ کر ان سے پانے پینے سے منع فرمایا۔صحیحمتفق عليه
  26. رسول اللہ ﷺ نے پانی میں پھونک مارنے سے منع فرمایا۔صحیحرواه الترمذي وأحمد ومالك والدارمي
  27. رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک مشروب پیش کیا گیا، آپ ﷺ نے اس میں سے پیا۔ آپ ﷺ کے دائیں جانب ایک لڑکا تھا۔صحیحمتفق عليه
  28. دو آدمیوں کا کھانا تین آدمیوں کے لیے اور تین کا کھانا چار کے لیے کافی ہوتا ہے۔صحیححديث أبي هريرة متفق عليه. حديث جابر رواه مسلم
  29. برتنوں کو ڈھانک دیا کرو، مشکیزے کا منہ بند کر دیا کرو، دروازوں کو بھڑا دیا کرو اور چراغ کو بجھا دیا کرو۔ کیوںکہ شیطان نہ تو مشکیزے کی گرہ کھولتا ہے، نہ بند…صحیحرواه مسلم
  30. رسول اللہ ﷺ نے (کھانے کے بعد) انگلياں اور پليٹ چاٹ لينے کا حکم ديا، اور فرمايا کہ تمہیں نہیں معلوم کہ ان ميں سے کس (کھانے ) میں برکت ہے۔صحیحرواه مسلم

→ تمام احادیث اور موضوعات

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔