احادیث · 11 حدیث

لباس اور زیب و زینت

  1. اللہ کے رسول ﷺ نے عورت کا لباس پہننے والے مرد پر اور مرد کا لباس پہننے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے۔صحیحرواه النسائي في الكبرى وابن ماجه بمعناه وأحمد
  2. نبی ﷺ نے مصنوعی بال جوڑنے والیوں اور جڑوانے والیوں اور گودنے والیوں اور گدوانے والیوں پر لعنت کی ہےصحیحمتفق عليه
  3. عبدالرحمن بن عوف اور زبیر بن عوام رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ ﷺ سے جوؤں کی شکایت کی۔صحیحمتفق عليه
  4. (دنیا میں) ریشم تو صرف وہی مرد پہنتا ہے جس کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہیں۔صحیحمتفق عليه بجميع روايتيه
  5. یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں کے حق میں حرام ہیں اور عورتوں کے حق میں حلال ہیں۔صحیحرواه أبو داود والنسائي وابن ماجه
  6. یا تو اس کا سارا سر مونڈ دو یا پھر سارا چھوڑ دو۔صحیحرواه أبو داود والنسائي في الكبرى
  7. جب تم میں سے کسی آدمی کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ ایک ہی جوتی پہن کر نہ چلے جب تک کہ اپنی اس جوتی کے تسمہ کو ٹھیک نہ کرالے۔صحیحرواه مسلم
  8. اس کو کسی اور رنگ سے بدل لو، لیکن کالے رنگ سے دور رہنا۔صحیحرواه مسلم
  9. سفید بال نہ اکھاڑو کیوں کہ وہ قیامت کے دن مسلمان کا نور ہوں گے۔صحیحرواه أبو داود والترمذي وأحمد وابن ماجه والنسائي
  10. اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد سے نہ روکو، لیکن انہیں چاہیے کہ وہ خوشبو لگائے بغیر نکلیں۔حسنرواه أبو داود
  11. نبی ﷺ نے مرد کو زعفران لگانے سے منع فرمایا۔صحیحمتفق عليه

→ تمام احادیث اور موضوعات

متن، ترجمہ، شرح اور حکم: HadeethEnc.com – ترجمہ شدہ احادیثِ نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا۔